: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بنگلہ دیش،8فروری(ایجنسی) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے پر جماعت اسلامی کے لیڈر میر قاسم علی کو دی گئی موت کی سزا کو بحال رکھا ہے۔ میر قاسم علی شپنگ اور جائیداد کے کاروبار میں ایک بڑے بزنس مین خیال کیے جاتے ہیں۔ انہیں سن 1971
کی جنگِ آزادی کے دوران ایک نوجوان فائٹر کو اغواء اور قتل کرنے کے جرم میں خصوصی ٹریبیونل نے موت کی سزا سنائی تھی۔ موجودہ حکومت کے قائم کردہ خصوصی ٹریبیونل سے سزا سنائے جانے کے بعد اب تک جماعت اسلامی کے تین سینیئر اراکین اور مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما کو موت کی سزا دی جا چکی ہے۔